ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں ماہی گیروں کی مدد کیلئے’’کدلوایپ‘‘ لانچ

کرناٹک میں ماہی گیروں کی مدد کیلئے’’کدلوایپ‘‘ لانچ

Sun, 15 Nov 2020 23:57:48    S.O. News Service

اُڈپی،15؍نومبر(ایس او نیوز) ساحلی سکیورٹی پولیس نے اینڈرائیڈ موبائل فون کا استعمال کر کے مچھلی پکڑنے کے واسطے ماہی گیروں کے بندرگاہ سے روانہ ہونے اور واپس لوٹنے کے بارے میں معلومات دینے میں مدد کرنے کے لئے ’’کدلوایپ‘‘ لانچ کیا۔

کوسٹل سکیورٹی پولیس نے ایپ کا خاکہ تیار کر کے اسے محکمہ ماہی گیری کے لئے تیار کیا۔ اس کا افتتاح کرناٹک کے فشریز وزیر مسٹرکوٹا سرنیواس پجاری نے ماہی گیروں کے بیداری پروگرام میں جمعہ کے روز کیا۔ 

ساحلی سکیورٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ آر چتین نے کہا کہ اہلکار مچھلی پکڑنے والی کشتیوں کا کھاتا مینوئل طور سے بنائے رکھتے تھے اور مچھلی پکڑنے والی بندر گاہ میں داخل ہونے اور باہر جانے والی کشتیوں کا حساب رکھا جاتا تھا۔ مینوئل سسٹم کے ساتھ ساحلی سکیورٹی پولیس کے گہرے سمندر میں مچھلی پکڑنے والی کشتیوں کی تعداد شمار کرنا اور جب موسم خراب ہوتا ہے تو تلاش اور امدادی مہم شروع کرنا کافی مشکلوں بھرا کام ہوتا تھا۔ 

انہوں نے کہا ’’اس نئے ایپ کی مدد سے ہمارے پاس سمندر میں جانے والی کشتیوں اور ماہی گیروں کے بارے میں صحیح معلومات ہوں گی۔ ساتھ ہی یہ نظام تلاش، بچاؤ اور دیگر کاموں کو شروع کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ 

قابل ذکر ہے کہ اُڈپی میں تقریباً 2000 مچھلی پکڑنے والی کشتیاں رجسٹرڈ ہیں اور 1200 کشتیاں منگلورو ہاربر میں رجسٹرڈ ہیں۔ شمالی کنڑا میں رجسٹرڈ روایتی کشیتوں سمیت مچھلی پکڑنے والی کشیتوں کی اچھی خاصی تعداد ہے۔ اب سبھی کشیتوں کی معلومات ایپ میں دستیاب ہے۔ 


Share: